
(ویب ڈیسک) پنجاب بھر میں مستحقین زکوٰۃ کو فری ای بائیکس دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب زکوٰۃ و عشر کونسل کی سب کمیٹی اجلاس کا انعقاد کیا گیا، معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب راشد اقبال نصر اللہ نے اجلاس کی صدارت کی، سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی، ایم پی اے ملک افتخار احمد، پارلیمانی سیکرٹری برائے زکوٰۃ و عشر زبیر احمد و دیگر ممبران صوبائی اسمبلی ، ایڈمنسٹریٹر زکوٰۃ وعشر پنجاب اور محکمہ کے دیگر افسرا ن نے اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ مستحقین زکوٰۃ کو فری ای بائیکس دیئے جائیں گے، معاون خصوصی راشد اقبال نصر اللہ نے کہا کہ پہلے مرحلہ میں 2 ہزار بائیکس دی جائیں گی، ای بائیکس کی فراہمی کا منصوبہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر شروع کر رہے ہیں۔
معاون خصوصی وزیراعلیٰ نے کہا کہ مستحقین زکوٰۃ کی مدد کیلئے مزید فلاحی منصوبے شروع کئے جائیں گے۔