اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.81 قیمت فروخت : 38.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.90 قیمت فروخت : 281.40
  • یورو قیمت خرید: 319.51 قیمت فروخت : 320.08
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.15 قیمت فروخت : 376.82
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 179.76 قیمت فروخت : 180.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.95 قیمت فروخت : 203.31
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.97 قیمت فروخت : 1.98
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.88 قیمت فروخت : 75.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.01 قیمت فروخت : 77.14
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 348500 دس گرام : 298800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 319456 دس گرام : 273898
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3495 دس گرام : 3000
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیر اعظم شہباز شریف طیب اردوان کی دعوت پر ترکیہ پہنچ گئے

22 Apr 2025
22 Apr 2025

(ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر دو روزہ دورے پر انقرہ پہنچ گئے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا ترک دارالحکومت انقرہ کے ہوائی اڈے پر ترک وزیر دفاع یشار گیولر، ڈپٹی گورنر انقرہ ظفر اورحان، پاکستان ترکیہ کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر برہان قایاترک، پاکستان کے ترکیہ میں سفیر یوسف جنید، حکومت ترکیہ کے اعلیٰ حکام اور انقرہ میں تعینات پاکستانی سفارت کاروں نے استقبال کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے، دونوں رہنما دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے سمیت اہم علاقائی وعالمی امور پر تبادلہ خیال کرنے کے  بعد مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

خیال رہے اپنے قیام کے دوران وزیر اعظم ترک سرمایہ کاروں اور کاروباری وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے، علاوہ ازیں وزیر اعظم کے دورہ ترکیے میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معان خصوصی طارق فاطمی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles