اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ایف آئی اے کے سابق سائبر کرائم ونگ کو خود مختار ادارے کی حیثیت دیدی گئی

22 Apr 2025
22 Apr 2025

(لاہور نیوز) سائبر کرائم کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر حکومت نے ایف آئی اے کے سابق سائبر کرائم ونگ کو ایف آئی اے سے الگ کرتے ہوئے ایک خود مختار ادارے کی حیثیت دیدی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق یہ نیا ادارہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے نام سے قائم کیا گیا ہے، جسے ملک بھر میں سائبر کرائم کی روک تھام، تحقیقات اور کارروائیوں کیلئے مکمل اختیار حاصل ہے۔

یہ ادارہ آن لائن دھوکہ دہی، ہراسانی، ڈیجیٹل بلیک میلنگ، جعلی ویب سائٹس، شناخت کی چوری، سوشل میڈیا کرائم اور دیگر سائبر سرگرمیوں کے خلاف مؤثر اقدامات کرے گا۔

سائبر کرائمز کی تحقیقات اور شکایات کے لیے ایف آئی اے کا سائبر کرائم ونگ ختم کر دیا گیا، سائبر کرائمز سے متعلق تمام معاملات کے لیے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

اب سائبر کرائمز کی تحقیقات اور شکایات کے لیے ایف آئی اے کے بجائے عوام کو  نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی  سے رابطہ کرنا ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے