
22 Apr 2025
(لاہور نیوز) باغوں کے شہر میں سورج پوری آب وتاب سے چمکنے لگا۔
لاہور میں سورج آنکھیں دکھانے لگا جس سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، صبح کے وقت درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، شہر کا زیادہ سے زیادہ پارہ 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
شہر لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 52 فیصد تک جا پہنچا، 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
شہر میں تاحال بارش کا کوئی امکان نہیں، رواں دنوں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔