
21 Apr 2025
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے شہر لاہور میں ایل ڈی اے کا علامہ اقبال ٹاؤن اور سبزہ زار کے علاقوں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن۔
محکمہ ایل ڈی اے نے سبزہ زار سکیم کے 15 سے زائد بلاکس میں آپریشن کیا جس میں کیو ،کے اور پی بلاک شامل تھے، ایڈیشنل ڈی جی یو پی نے سبزہ زار آپریشن کی نگرانی کی، ایل ڈی اے نے رچنا، راوی، ہما، بدر اور مسلم سمیت دیگر بلاکس میں آپریشن کیا جبکہ ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر نے بھی آپریشن کی نگرانی کی۔
دوران آپریشن متعدد گھروں کے باہر سے تجاوزات و شیڈز مسمار کر دیئے گئے، اس موقع پر ڈائریکٹر انفورسمنٹ، ڈائریکٹر ہاؤسنگ فور اور متعلقہ افسر بھی موجود تھے۔