
21 Apr 2025
(لاہور نیوز) افغان شہریوں کی واپسی کے دوران شکایات کے ازالے کیلئے وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے کابل میں اعلان کے بعد کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق کنٹرول روم نیشنل کرائسس اینڈ انفارمیشن مینجمنٹ سیل میں قائم کیا گیا ہے جو 24 گھنٹے افغان شہریوں کی معاونت کے لئے کام کرے گا۔
دوسری جانب اسحاق ڈار نے افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے امیر خان نے قبول کر لیا۔