اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

فضائی آلودگی کا باعث بننے والوں کے خلاف گھیرا تنگ، ڈرون سرویلنس کا آغاز

21 Apr 2025
21 Apr 2025

(لاہور نیوز) فضائی آلودگی کا باعث بننے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا۔

ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ  نے پاکستان کی پہلی ایریئل سرویلنس کمپنی قائم کر دی، ہاک آئی پروجیکٹ کے تحت ادارہ ماحولیات اب ڈرونز سرویلنس کریگا۔

تھرمل ایمیجنگ ٹیکنالوجی سے لیس ڈرونز  نے فیلڈ میں کام شروع کر دیا، جی آئی ایس ونگ ان ڈرونز کو آپریٹ کریگا اور ریئل ٹائم امیجنگ سے مانیٹرنگ کی جائے گی، ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ  نے چند ماہ قبل ہاک آئی پروجیکٹ کی بنیاد رکھی تھی۔

ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ڈرونز کے ساتھ فیلڈ میں کام شروع کر دیا گیا ہے، ایریئل سرویلنس کمپنی ماحول دشمن انڈسٹری اور دیگر عناصر کی رپورٹ تیار کریگی، فیلڈ سٹاف کے کام کو بھی کراس چیک کیا جائے گا، تمام انڈسٹری اور بھٹوں کی ای میپنگ شروع کی جا چکی ہے۔

ڈی جی ماحولیات کا مزید کہنا تھا اپنے پہلے سٹنگ آپریشن میں جی آئی ایس سٹاف نے محمود بوٹی کے علاقے میں تین پائرولیسس پلانٹس کو چلتا پایا، غیر قانونی پائرولیسس پلانٹس چلنے پر لاہور فیلڈ آفس سے اس کی وضاحت طلب کی جائے گی، جی آئی ایس ٹیم  نے چار انڈسٹریز اور ایک خالی پلاٹ میں سینکڑوں کاربن کی بوریوں کو بھی رپورٹ کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے