کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا: مرتضیٰ حسن

(لاہور نیوز) رہنما پیپلزپارٹی حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ ہم نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان پاور شئیرنگ کے امور پر کوآرڈینیشن کمیٹی کے 5 ویں اجلاس کے بعد گورنر ہاؤس میں محمد احمد خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ ملکی حالات کے پیش نظر ملکر چلنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس میں ہم نے بلدیاتی انتخابات کرانے کا بھی مطالبہ کیا ہے جبکہ گورننس کے حوالے سے بھی تحفظات سامنے رکھے گئے ہیں، اسمبلی میں پیش کیے گئے بلدیاتی الیکشن کے بل پر ہمارے تحفظات ہیں، امید ہے کہ ہم مزید آگے بڑھیں گے۔
قبل ازیں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان پاور شئیرنگ کے امور پر کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہوا، اجلاس کی میزبانی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کر رہے تھے۔
علاوہ ازیں اجلاس میں پیپلز پارٹی کی جانب سے راجہ پرویز اشرف، ندیم افضل چن، علی حیدر گیلانی، مرتضیٰ حسن جبکہ ن لیگ کی جانب سے مشیر وزیر اعظم پاکستان رانا ثناء اللہ، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے شرکت کی تاہم نائب وزیراعظم اسحاق ڈار آن لائن شریک ہوئے۔