اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.81 قیمت فروخت : 38.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.90 قیمت فروخت : 281.40
  • یورو قیمت خرید: 319.51 قیمت فروخت : 320.08
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.15 قیمت فروخت : 376.82
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 179.76 قیمت فروخت : 180.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.95 قیمت فروخت : 203.31
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.97 قیمت فروخت : 1.98
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.88 قیمت فروخت : 75.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.01 قیمت فروخت : 77.14
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 348500 دس گرام : 298800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 319456 دس گرام : 273898
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3495 دس گرام : 3000
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

امیر جماعت اسلامی کا 26 اپریل کو مکمل ملک گیر ہڑتال کا اعلان

20 Apr 2025
20 Apr 2025

(لاہور نیوز) امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 26 اپریل کو مکمل ملک گیر ہڑتال ہو گی۔

وفاقی دارالحکومت میں غزہ ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ فلسطین کے بچوں کو کاٹ کر رکھ دیا گیا، حکمران سوئے ہوئے ہیں لیکن امت جاگ رہی ہے ہم کسی بندوق اور گولی سے نہیں ڈرتے۔

انہوں  نے کہا کہ کچھ لوگ پاکستان سے اسرائیل گئے اور وعدے وعید کر کے آئے ہیں، اسرائیل کے ساتھ بڑھو گے تو سب کچھ برباد ہو جائے گا، امریکہ کے آگے جھکو گے تو سب ختم ہو جائے گا، فلسطین کا مقدمہ لڑنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کے ساتھ اپوزیشن بھی کوئی کام نہیں، مسلم حکمران غیر مسلموں سے غیرت کھائیں، غزہ کو مٹی کا ڈھیر بنا دیا گیا، حکمرانوں سے کہتا ہوں اٹھو اور اسرائیل کیخلاف آواز بلند کرو، اختلافات کے باوجود کشمیر اور فلسطین کے لیے ایک ہو جاؤ۔

حافظ نعیم  نے کہا کہ فلسطین سے ہمارا تعلق ایمان اور عقیدے کا ہے، ہم چاہتے ہیں پاکستان میں حماس کا دفتر کھولا جائے، یہ غزہ طوفان مارچ ہے، نیتھن یاہو کہتے ہیں ہمارا مقابلہ ان لوگوں سے ہے جو موت سے پیار کرتے ہیں، موت سے پیار کرنے والوں کو کوئی شکست نہیں دے سکتا، فلسطین میں 48 گھنٹوں میں 50 لاشیں دفن ہوتی ہیں، غزہ کی کامیابی دنیا بھر کے مظلوموں کی کامیابی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس غزہ کے جنگ نے دنیا کو تقسیم کیا آج کا مارچ طوفان الاقصیٰ کا تسلسل ہے، کیلی فورنیا کے پارلیمان پر وہاں کے نمائندوں نے فلسطین کا جھنڈا لگایا، سپین کے وزیراعظم  نے کہا کہ جولائی تک ہم فلسطین کو آزاد ریاست دیکھ رہے ہیں، میں حکمرانوں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ کس کے ساتھ کھڑے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ 26 اپریل کو مکمل ملک گیر ہڑتال ہو گی، ہم پولیس والوں کے ساتھ تصادم نہیں چاہتے، ہم اعلان کریں تو کوئی کنٹینر ہمارا راستہ نہیں روک سکتا، علماء اکرام  نے فتوی دیا ہے کہ جہاد کیلئے جائیں اگر آج کے ملین مارچ سے حکمران نہیں جاگے تو کچھ اور کرنا ہو گا تاہم مذمت اور بد دعائیں عام لوگوں کا کام ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے