
20 Apr 2025
(لاہور نیوز) سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی نے عوام دشمن فیصلہ کرتے ہوئے سی بی ڈی روٹ 47 پر عوامی سواریوں کے داخلے پر پابندی کے بورڈ نصب کر دیئے۔
شہر لاہور میں سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی نے رکشہ، موٹر سائیکل اور ٹریکٹر سمیت عوامی سواریوں کی پابندی کے بورڈز آویزاں کر دیئے ہیں، واضح رہے کہ یہ روٹ 47 منصوبے کو سابق نگران حکومت میں شروع کیا گیا تھا۔
سابق نگران وزیر اعلیٰ نے کلمہ چوک کو والٹن سے ملانیوالے روٹ 47 کو عوامی روٹ قرار دیا تھا تاہم اسے اب عوامی روٹ کی بجائے اشرافیہ کے روٹ میں تبدیل کر دیا گیا۔
سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی کی جانب سے بورڈ نصب ہونے کے بعد شہریوں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا اور حکام بالا اسے فوری ختم کرنے کی استدعا کی ہے۔