اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کاروبار پر حملہ کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا: طلال چوہدری

19 Apr 2025
19 Apr 2025

(لاہور نیوز) وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے، انٹرنیشنل فوڈ چین میں 99 فیصد مسلمان کام کرتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ فلسطین کے حوالے سے وزیر اعظم پاکستان کا مؤقف واضع ہے، سب سے زیادہ فلسطینی پاکستان میں آکر پڑھ رہے ہیں، پاکستان ذمہ دار ملک ہے، فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل فوڈ چین میں 99 فیصد مسلمان کام کرتے ہیں، فوڈ چین کا بیشتر منافع پاکستان میں ہی رہ جاتا ہے، عمرہ کرنے والے اور حجاج بھی انہی فوڈ چینز سے کھانا خریدتے ہیں۔

وزیرمملکت داخلہ  نے کہا تجاویز آ چکی ہیں، وفاق  نے جب مناسب سمجھا تب صوبائی حکومت کو آن بورڈ  لے گی، خارجہ پالیسی وفاق کا کام ہے جو وفاقی حکومت کو ہی کرنا ہے، پی ٹی آئی دہشتگردوں کیلئے نرم گوشہ رکھتی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ملکی سکیورٹی سےمتعلق اہم اجلاس میں شریک نہیں تھی، دہشتگردی کے سب سے زیادہ واقعات خیبرپختونخوا میں ہوئے، کے پی حکومت دہشتگردی پر قابو پانے کی بجائے جرگہ سےمتعلق واویلا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے صوبائی حکومت کو افغانستان سے تعلقات بہتر بنانے کی ہدایت کی تھی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے قبائلی عمائدین، علماء اور تاجروں کا جرگہ افغانستان بھیجنےکا اعلان کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے