19 Apr 2025
(ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو لائسنس جاری کر دیئے۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ان کی طرف سے اب تک 3 کمپنیوں کو وی پی این سروسز کی فراہمی کیلئے کلاس لائسنس جاری کئے گئے ہیں، یہ پی ٹی اے کی طرف سے ملک میں ڈیٹا سروسز کی فراہمی کے لئے مقرر کردہ کلاس لائسنس کے تحت جاری کئے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کی جانب سے ان وی پی این سروس دینے والی کمپنیوں کو فوری طور پر مطلوبہ کلاس لائسنس حاصل کرنے کا کہا گیا جو لائسنس کے بغیر کام کر رہی ہیں تاکہ موجودہ ریگولیٹری فریم ورک پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔
پی ٹی اے نے اپنے بیان میں کہا کہ لائسنس کے بروقت حصول کے ذریعے سروس میں تعطل سے بچا جا سکتا ہے اور صارفین کو بغیر کسی رکاوٹ کے خدمات کی فراہم کی جا سکتی ہیں۔
