اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی، مزید 5 ہزار سے زائد بے دخل

19 Apr 2025
19 Apr 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان سے غیر قانونی افغان باشندوں کا انخلاء جاری ہے، مزید 5 ہزار سے زائد غیر قانونی افغانیوں کو وطن واپس روانہ کیا گیا۔

پاکستان میں مقیم غیر قانونی افراد اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کا پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد انخلا کا عمل جاری ہے، سرکاری اطلاعات کے مطابق مزید 5 ہزار سے زائد غیر قانونی افغان باشندوں کو وطن واپس روانہ کیا گیا۔

حکام کے مطابق اب تک مجموعی طور پر پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی تعداد 971,969 تک پہنچ چکی ہے، غیر قانونی غیر ملکیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

حکومت پاکستان کی جانب سے غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی باعزت وطن واپسی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، جبکہ اس بات کا خیال رکھا جا رہا ہے کہ انخلا کے دوران کسی سے بدسلوکی نہیں کی جائے گی، واپس جانے والوں کے لئے خوراک اور صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے