اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.88 قیمت فروخت : 38.95
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.85 قیمت فروخت : 281.35
  • یورو قیمت خرید: 317.62 قیمت فروخت : 318.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.74 قیمت فروخت : 374.40
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 180.22 قیمت فروخت : 180.54
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.24 قیمت فروخت : 203.61
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.93 قیمت فروخت : 1.94
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.87 قیمت فروخت : 75.00
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.99 قیمت فروخت : 77.13
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.88 قیمت فروخت : 918.51
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 339200 دس گرام : 290800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 310931 دس گرام : 266565
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3402 دس گرام : 2920
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان پر الزامات کے بجائے بھارت دہشتگردی کی سرپرستی ختم کرے: دفتر خارجہ

18 Apr 2025
18 Apr 2025

(لاہور نیوز) بھارتی وزیر خارجہ کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ بھارتی وزیر نے پاکستان پر متعدد الزامات عائد کیے ہیں، بھارتی وزیر خارجہ پاکستان کیخلاف بیان بازی کے بجائے دہشت گردی کی سرپرستی کرنا ختم کرے۔

ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان  نے کہا کہ بھارت کے وزیر خارجہ ہر موقع پر پاکستان کے حوالے سے بیان بازی کرتے ہیں، انہیں بھارت کی دہشت گردی کی سرپرستی ختم کرنے اور بیرون ممالک قتل عام پر توجہ دینا چاہیے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ جعفر ایکسپریس دہشت گردی کے حوالے سے ابھی تحقیقات جاری ہیں، اس دہشت گردی میں ملوث دہشت گرد افغانستان میں اپنے ہینڈلرز  کے ساتھ رابطے میں تھے۔

شفقت علی خان کے مطابق یہ ہماری خارجہ پالیسی کا اصول ہے کہ ہم تمام ممالک سے بہتر تعلقات رکھیں، چین ہمارا ایک دیرینہ دوست ہے اور پاک امریکا تعلقات دہائیوں پرانے تعلقات ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسرائیلی بربریت کی مذمت کرتے ہیں، اسرائیل کی جانب سے غزہ کے ہسپتالوں کو نشانہ بنانا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، غزہ کے لوگوں کو اقوام متحدہ کے اصولوں کے مطابق حق خودارادیت ملنا چاہیے۔

انہوں نے بنگلہ دیش اور پاکستان سے متعلق منفی خبروں پر اپنے ردعمل میں کہا کہ پاکستان بنگلہ دیش خارجہ سیکرٹریز کے درمیان مذاکرات ہوئے ہیں جو انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مذاکرات میں کچھ تصفیہ طلب معاملات پر بھی گفتگو ہوئی جس میں دو طرفہ موقف پر تبادلہ خیال ہوا مگر خوشگوار مذاکرات کے باوجود کچھ عناصر ان مذاکرات کے خلاف منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں جو درست عمل نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles