اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.85 قیمت فروخت : 281.35
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.74 قیمت فروخت : 374.40
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 180.22 قیمت فروخت : 180.54
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.99 قیمت فروخت : 77.13
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 339200 دس گرام : 290800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 310931 دس گرام : 266565
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3402 دس گرام : 2920
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

امریکا سےمحبت کرنیوالے حکمرانوں کو کہتا ہوں وہ کسی کا وفادار نہیں: حافظ نعیم الرحمان

18 Apr 2025
18 Apr 2025

(ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ امریکا سے محبت کرنے والے حکمرانوں کو کہتا ہوں وہ کسی کا وفادار نہیں، حکمران امریکا اور اسرائیلی مظالم کی مذمت کریں۔

غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ فلسطینی ڈٹ کر کھڑے ہیں، اسرائیل نے پورے غزہ کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا ہے، دہشت گرد امریکا اسرائیل کی پشت پناہی کر رہا ہے، اسرائیل، امریکا فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مسلم حکمرانوں نے غیرت کی چادر اتار دی ہے، اسی وجہ سے بزدل دشمن اسرائیل مضبوط بن گیا ہے، حماس امت مسلمہ کے ماتھے کا جھومر ہے، اسرائیل نہتے فلسطینیوں پر ظلم کر رہا ہے۔

امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ حکمران اسرائیل کے بجائے جہاد کا فتویٰ دینے والوں پر تنقید کرتے ہیں، ایسے لوگ سوشل میڈیا پر اسرائیل کو سپورٹ کر رہے ہیں، حکمران اور اپوزیشن والے انجمن غلامان بنے ہوئے ہیں، ہمیں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم کو آگے بڑھانا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ امریکا کے غلام ہم پر مسلط ہیں، اسلام آباد میں سب سے بڑا غزہ مارچ ہو گا، وزیر اعظم بتائیں کونسی اسرائیل کی قرارداد کو نرم کیا گیا ہے، اسرائیل ناجائز ہے، اس کی کسی بھی شکل کو تسلیم نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے گزشتہ دنوں غزہ کے لوگوں سے اظہار یکجہتی کیا، وزیر اعظم، آرمی چیف مسلم ممالک سربراہان کا اجلاس بلائیں، پوری دنیا میں وفود بھیجے جائیں، اسرائیل کا ہدف گریٹر اسرائیل ہے، کوئی بھی نہیں بچے گا۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ فلسطین ہمارا ایمان اور دل ہے، کمپرومائز نہیں کر سکتے، 26 اپریل کو ملک گیر شٹرڈاؤن ہڑتال ہو گی، تاجروں سے مشاورت کے بعد اب ملک گیر تاریخی ہڑتال 22 کے بجائے 26 اپریل کو ہو گی اور اس روز پورا پاکستان بند ہو گا تاہم 26 اپریل کو ہی آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles