اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.88 قیمت فروخت : 38.95
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.85 قیمت فروخت : 281.35
  • یورو قیمت خرید: 317.62 قیمت فروخت : 318.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.74 قیمت فروخت : 374.40
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 180.22 قیمت فروخت : 180.54
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.24 قیمت فروخت : 203.61
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.93 قیمت فروخت : 1.94
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.87 قیمت فروخت : 75.00
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.99 قیمت فروخت : 77.13
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.88 قیمت فروخت : 918.51
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 339200 دس گرام : 290800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 310931 دس گرام : 266565
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3402 دس گرام : 2920
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پولیس یونیفارم کا مذاق اڑانے پر ٹک ٹاکراوراہلکار کیخلاف مقدمات درج

18 Apr 2025
18 Apr 2025

(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر پولیس وردی کی تضحیک کا معاملہ سنگین رخ اختیار کر گیا،پولیس نے معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر اور متعلقہ پولیس اہلکار کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔

ترجمان پولیس کے مطابق مقدمات میں پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (PECA) سمیت دیگر سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق کاشف ضمیر نے سوشل میڈیا پر پولیس یونیفارم کا مذاق اُڑایا اور عوامی سطح پر محکمے کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔

واقعہ ایک شادی کی تقریب کے دوران پیش آیا جہاں کاشف ضمیر نے ایک پولیس اہلکار کو نوٹوں سے بھری تھال تھمائی، بعد ازاں وہ خود اسی تھال سے نوٹ نچھاور کرتا رہا۔ ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ اس حرکت سے محکمہ پولیس کی عزت اور وقار بری طرح مجروح ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنی حرکت پر پردہ ڈالنے کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) کی مدد سے ایک جعلی ویڈیو بنائی جس میں پولیس اہلکار کے کپڑوں کا رنگ تبدیل کیا گیا تاکہ عوام کو گمراہ کیا جا سکے۔

پولیس حکام کے مطابق بدنامی کا باعث بننے والے پولیس اہلکار کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles