
18 Apr 2025
(لاہور نیوز) لاہور پولیس نے گڈ فرائیڈے پر گرجا گھروں اور جمعہ کے اجتماعات کی حفاظت کے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ مسیحی برادری کی عبادت گاہوں کیلئے بھرپور سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے، گڈ فرائیڈے اور جمعہ کے اجتماعات کی سکیورٹی پر تعینات پولیس افسران اور جوان ذمہ داری سے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
بلال صدیق کمیانہ نے بتایا کہ جدید آلات کی مدد سے مسیحی عبادت گاہوں اور جمعہ کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، حساس مقامات پرپولیس کی اضافی نفری سمیت سنائپرز تعینات کئے گئے ہیں، شہرکے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
سی سی پی او نے ڈولفن سکواڈ، پی آریو اور ایلیٹ فورس کی ٹیموں کو مسیحی عبادت گاہوں اور جمعہ کے اجتماعات کے اطراف میں موثر پٹرولنگ کا حکم دیا ہے۔