اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.06 قیمت فروخت : 40.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.69 قیمت فروخت : 327.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.24 قیمت فروخت : 186.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.76 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.59 قیمت فروخت : 915.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 440800 دس گرام : 378000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 404064 دس گرام : 346497
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6126 دس گرام : 5258
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

رائیونڈ: عید کے روز بیوی کو چھری سے قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

17 Apr 2025
17 Apr 2025

(ویب ڈیسک) رائے ونڈ کے علاقہ میں عید کے روز بیوی کو تیز دھار چھری کے وار کرکے قتل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے قتل کی واردات کا نوٹس لیا تھا، ایس پی انویسٹی گیشن صدر معظم علی کی سربراہی میں ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی ، انچارج انویسٹی گیشن تھانہ رائیونڈ شرافت علی نے کارروائی کرکے ملزم عبدالغفارکو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔

انچارج انویسٹی گیشن نے کہا کہ ملزم نے گھریلو ناچاکی کی بناء پر اپنی بیوی ساجدہ بی بی کو تیز دھار چھری کے وار کر کے بےدردی سے قتل کر دیا تھا، ملزم عبدالغفار قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا، ملزم کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے کہا کہ ملزم اب پولیس کی گرفت میں ہے، مضبوط چالان مرتب کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائےگی، خواتین اور بچوں کو تشدد/ قتل کرنے والے ملزمان کسی رعایت کےمستحق نہیں ہیں، جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں کےساتھ نمٹا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے