
(ویب ڈیسک) سمن آباد کے علاقے میں گھریلو جھگڑے نے خونی رخ اختیار کر لیا۔
شوہر نے بیوی پر چھریوں سے حملہ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا، متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق زخمی خاتون کی شناخت سعدیہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے، واقعہ اس وقت پیش آیا جب شوہر فہد بٹ نے معمولی تلخ کلامی پر بیوی پر چھریوں کے وار کئے، جس سے خاتون کے جسم پر گہرے زخم آئے اور خون زیادہ بہہ جانے کے باعث اس کی حالت نازک ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم فہد بٹ واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تاہم اس کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، خاتون کا میڈیکل معائنہ مکمل کر لیا گیا ہے اور قانونی کارروائی جاری ہے۔
دوسری جانب متاثرہ خاتون کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ سعدیہ پر اس کے سسرالی پہلے بھی تشدد کرتے رہے ہیں لیکن اس بار معاملہ جان لیوا ثابت ہوا۔