اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.06 قیمت فروخت : 40.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.69 قیمت فروخت : 327.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.24 قیمت فروخت : 186.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.76 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.59 قیمت فروخت : 915.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 440800 دس گرام : 378000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 404064 دس گرام : 346497
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6126 دس گرام : 5258
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جیل عملہ غیر متعلقہ افراد کو بانی سے ملاقات کیلئے بھیج کر عدالتی حکم پورا کرتا ہے: سلمان اکرم راجہ

16 Apr 2025
16 Apr 2025

(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو فیملی اور وکلاء سے نہیں ملنے دیا جا رہا، جیل عملہ غیر متعلقہ افراد کو بانی سے ملاقات کیلئے بھیج کر عدالتی حکم پورا کرتا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی بہن علیمہ خان اور سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف 300 مقدمات ہیں، گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی کے کیسز لڑنے والے تین وکلا نے اندر جانا تھا تاہم بانی کے ترجمان نیاز اللہ نیازی کو بھی نہیں جانے دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وکلا نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں کیسز کے حوالے سے گفتگو کر کے ہدایت لینا ہوتی ہے، جیل عملہ دیگر افراد کو ملاقات کے لیے بھیج دیتا ہے، سلمان صفدر کیسز ڈسکس کرنا چاہ رہے تھے، سلمان صفدر آج سپریم کورٹ سے اجازت لے کر بانی سے ملاقات کرنے جا رہے ہیں۔

سلمان اکرم راجہ  نے کہا کہ بانی کے وکلا جب ملیں گے نہیں تو کیسز آگے کیسے بڑھیں گے؟ ہم عدالتوں میں گھوم رہے ہیں، ہم اپنے بھائی کے کسیز کو  لے کر سنجیدہ ہیں، بیرسٹر گوہر کا نام بھی گزشتہ روز فہرست میں تھا، بغیر سوچے سمجھے فہرست نہیں تیار کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم درخواستیں دائر کر رہے ہیں، ہم انتظامی طور پر ملاقاتیں بھی کر رہے ہیں، وکلاء کو متحد نہیں رہنے دیا گیا جبکہ پاکستان کی تاریخ میں وکلاء متحد رہے ہیں، 26ویں آئینی ترمیم  نے عدالتی نظام کو خراب کیا، ہم عدلیہ کی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بار ایسوسی ایشن  نے درخواست واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے تو انہیں اس فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے