ڈانس پارٹی میں گرفتار ملزمان کی ویڈیو بنانے کا معاملہ،ایس ایچ او کو نوکری سے برخاست
(لاہور نیوز) ڈانس پارٹی میں گرفتار ملزمان کی ویڈیو بنانے کے معاملے پر آر پی او شیخوپورہ ریجن اطہر اسماعیل نے ایس ایچ او مصطفیٰ آباد ثقلین بخاری کو نوکری سے برخاست کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق آر پی او شیخوپورہ ریجن اطہر اسماعیل نے اپنے آفس میں اردل روم کا انعقاد کیا،آر پی او شیخوپورہ کے اردل روم کے دوران ثقلین بخاری اپنی بیگناہی ثابت نہ کرسکا۔ آر پی او شیخوپورہ کا کہنا ہے کہ ثقلین بخاری کو پروگرام کے انعقاد کیلئے ملوث ہونے اور ویڈیو وائرل کرنے پر ڈسمس کیا گیا۔ محکمہ پولیس ڈسپلن فورس ہے فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں۔ اختیارات سے تجاوز اور ناقص کارکردگی کے حامل افسران کی محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں ہے۔
آر پی او شیخوپورہ ریجن نےتھانہ فاروق آباد کے اے ایس آئی طارق محمود کوبھی کرپشن پر نوکری سے برخاست کر دیا،سابق ایس ایچ او سید والا انسپکٹر شہباز کو اختیارات کے ناجائز استعمال پر عہدے سے ایک رینک تنزلی کی سزا دی اسی طرح تھانہ کھڈیاں کے سب انسپکٹر محمد یاسین کو ناقص تفتیش پر ایک رینک تنزلی کی سزا دی گئی ۔
