اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.06 قیمت فروخت : 40.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.69 قیمت فروخت : 327.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.24 قیمت فروخت : 186.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.76 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.59 قیمت فروخت : 915.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 440800 دس گرام : 378000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 404064 دس گرام : 346497
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6126 دس گرام : 5258
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اراضی خرد برد نیب ریفرنس میں پرویز الہٰی کی ضمانت منظور

16 Apr 2025
16 Apr 2025

(لاہور نیوز) اراضی خرد برد نیب ریفرنس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی ضمانت منظور کر لی گئی۔

چوہدری پرویز الہٰی سمیت 18 ملزمان کے خلاف تخت پڑی جنگلات کی 6 ہزار کنال اراضی خرد برد ریفرنس کی سماعت راولپنڈی کی خصوصی احتساب عدالت کے جج اعجاز علی نے کی، پرویز الہٰی اور ان کے بیٹے راسخ الہٰی عدالت میں پیش ہوئے۔

پرویز الہٰی نے حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست بھی دائر کی، عدالت نے پرویز الہٰی کی ضمانت اور حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

احتساب عدالت نے پرویز الہیٰ کو 5 لاکھ روپے مالیت کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا جو موقع پر ہی جمع کروا دیئے گئے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی پر الزام ہے کہ انہوں نے وزارت اعلیٰ کے دوران سرکاری جنگلات کی اراضی کے ریکارڈ پر اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے