16 Apr 2025
(لاہور نیوز) جوہر ٹاؤن میں مسجد کا خادم فون سنتے ہوئے تیسری منزل سے گر کر جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کا کہنا تھا متوفی کی شناخت 18 سالہ علی رضا کے نام سے ہوئی ،نوجوان مسجد کے زیر تعمیر حصہ کی کھڑکی پر بیٹھ کر کال سن رہا تھا۔
فون سننے کے دوران نوجوان نیند آنے سے نیچے گر گیا ،لاش تحویل میں لے کر ورثا کے حوالے کر دی گئی۔
