16 Apr 2025
(لاہور نیوز) سندر سے اغوا ہونے والی امریکن نیشنل لڑکی کو ضلع جھنگ سے بحفاظت بازیاب کروا کر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نوٹس پر مغویہ کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا۔ ڈی آئی جی سید ذیشان رضا نے پولیس ٹیم کو لڑکی کی بحفاظت بازیابی کا ٹاسک دیا تھا۔ضلع جھنگ سے بازیاب ہونے والی 14سالہ مغویہ لڑکی فاطمہ زہرہ کو والدین کے سپرد کر دیا گیا۔
ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم حسن معصوم لڑکی فاطمہ زہرہ کو ورغلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے گیا تھا۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے کہا کہ مضبوط چالان مرتب کرکے ملزم کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
