
16 Apr 2025
(لاہور نیوز) مصطفیٰ ٹاؤن کے علاقے میں سسرالیوں کے ہاتھوں جھلسنے والی خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق مہوش نامی خاتون کو اس کے شوہر، دیور اور دیورانی نے پٹرول چھڑک کر آگ لگائی تھی، خاتون نے واقعہ کا مقدمہ اپنی مدعیت میں تھانہ مصطفیٰ ٹاؤن میں درج کروایا تھا۔
خاتون 5 دن ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئی۔ لاہور پولیس نے کہا ہے کہ مقدمہ میں دفعہ 302 شامل کرلی گئی ہے۔