
14 Apr 2025
(لاہور نیوز) دلہن کا عروسی جوڑا آرڈر کے مطابق سی کر نہ دینے کے نتیجہ میں سٹور کے مالک کو 7 لاکھ 50 ہزار روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم جاری ہو گیا۔
صارف عدالت لاہور میں دائر درخواست میں ڈی ایچ اے کی رہائشی ایک خاتون (دلہن) نے موقف اختیار کیا تھا کہ اس نے سلائی کیلئے ایک عروسی جوڑا ایم ایم عالم روڈ پر واقع ایک نجی ٹیلر کو دیا جو طے شدہ طریقہ کار کے تحت سلائی کر کے نہیں دیا گیا۔
عدالت نے دوران سماعت فریقین کے دلائل سننے کے بعد الزام ثابت ہونے پر (نجی ٹیلر) تاجر کو سات لاکھ پچاس ہزار روپے ہرجانہ درخواست گزار کو ادا کرنے کا حکم دے دیا، صارف عدالت نے دکان مالک کو 50 ہزار روپے قانونی چارہ جوئی کے اخراجات کی رقم بھی درخواست گزار کو ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔