اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.70 قیمت فروخت : 40.77
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 335.30 قیمت فروخت : 335.90
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 386.95 قیمت فروخت : 387.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.01 قیمت فروخت : 198.37
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.88 قیمت فروخت : 207.25
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.58 قیمت فروخت : 74.71
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.68 قیمت فروخت : 76.82
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.95 قیمت فروخت : 919.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 555000 دس گرام : 475800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 508746 دس گرام : 436147
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 12000 دس گرام : 10299
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

9 مئی مقدمات میں ضمانتیں: سپریم کورٹ کی اپیلوں پر ٹرائل مکمل کرنیکی ہدایت

14 Apr 2025
14 Apr 2025

(لاہور نیوز) 9 مئی مقدمات میں ضمانتوں سے متعلق اپیلوں پر سپریم کورٹ نے 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنیکی ہدایت کر دی۔

 سپریم کورٹ میں نو مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر سماعت ہوئی، عدالت نے پنجاب حکومت کی اپیلیں چار ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت کیساتھ نمٹا دیں، وکیل سمیر کھوسہ  نے کہا کہ خدیجہ شاہ کے ایک کیس میں عدالت نے ایسا ہی حکم دیا، خدیجہ شاہ پر مزید تین مقدمات بھی درج ہیں۔

چیف جسٹس  نے کہا کہ خدیجہ شاہ سمیت تمام ملزموں کے قانونی حقوق کی فراہمی یقینی بنائیں گے، عدالتی حکم میں اس حوالے سے وضاحت بھی کریں گے۔

وکیل خدیجہ شاہ نے کہا کہ کئی گواہان کے بیان ریکارڈ ہو چکے ہیں لیکن ابھی تک فرد جرم کی کاپی نہیں ملی، ٹرائل کورٹس کی آزادی کو بھی یقینی بنایا جائے، وکیل سمیر کھوسہ نے کہا کہ اے ٹی سی سرگودھا کے جج  نے اس حوالے سے ہائی کورٹ کو خط بھی لکھا تھا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ اے ٹی سی کی آزادی والا مسئلہ حل ہو چکا وہ فیصلہ پڑھ لیں، ملزموں کو فرد جرم سمیت تمام دستاویزات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے