اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.06 قیمت فروخت : 40.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.69 قیمت فروخت : 327.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.24 قیمت فروخت : 186.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.76 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.59 قیمت فروخت : 915.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 440800 دس گرام : 378000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 404064 دس گرام : 346497
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6126 دس گرام : 5258
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانیوالے مسافر گرفتار

10 Apr 2025
10 Apr 2025

(لاہور نیوز) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے جعلی دستاویزات اور ویزوں پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔

ایف آئی اے  نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر کارروائی کے دوران جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے 5 مسافر گرفتار کر لئے۔

حکام کے مطابق مسافروں کی شناخت ساجد علی، جواد احمد، تحسین علی، اویس خان اور فاروق احمد کے ناموں سے ہوئی، مسافروں کا تعلق مردان، نوشہرہ، صوابی اور ننکانہ صاحب سے ہے، ملزمان فلائٹ نمبر HY-462 کے ذریعے ازبکستان جا رہے تھے۔

ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام  نے کلیئرنس کے دوران مسافروں کو مشکوک پایا، چیکنگ کے دوران ملزمان کے پاکستانی پاسپورٹس پر ازبکستان کے ویزے جعلی نکلے، ملزمان  نے جعلی ویزے عثمان، شاہد اور ایوب نامی ایجنٹس سے حاصل کئے، ایجنٹس  نے جعلی ویزوں کے لئے مجموعی طور پر 29  لاکھ روپے وصول کئے۔

بعد ازاں گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل لاہور منتقل کر دیا گیا، ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز خان ورک کا کہنا ہے کہ لاہور ایئرپورٹ پر مسافروں کی سخت سکریننگ کا عمل جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے