10 Apr 2025
(لاہور نیوز) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رنگ روڈ بلاک کرکے ہوائی فائرنگ کرنے والے 13 ملزمان گرفتار کر لئے۔
ترجمان پولیس کےمطابق مسلح لڑکے گاڑیوں میں سوار ہو کر اسلحہ نمائش اور ہوائی فائرنگ کر رہے تھے، ملزمان فائرنگ کرنے کی ویڈیو بھی بناتے رہے، ملزمان سے اسلحہ برآمد، مقدمہ درج، انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ کا کہنا ہے ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی عائد ہے، ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
