اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.06 قیمت فروخت : 40.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.69 قیمت فروخت : 327.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.24 قیمت فروخت : 186.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.76 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.59 قیمت فروخت : 915.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 440800 دس گرام : 378000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 404064 دس گرام : 346497
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6126 دس گرام : 5258
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب میں پولیس کے آپریشنز جاری، سینکڑوں جرائم پیشہ افراد گرفتار

10 Apr 2025
10 Apr 2025

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس کے انٹیلی جنس بیسڈ سرچ اور سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 08 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کئے گئے، 498 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی، 04 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا، 371 کومبنگ آپریشنز، 12235 مشتبہ افراد کی چیکنگ، 42 مشکوک افراد حراست میں لئے گئے۔

پنجاب پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ سرچ آپریشنز، چیکنگ کے دوران سنگین جرائم میں ملوث 226 اشتہاری، 88 عدالتی مفرور، 48 عادی مجرم گرفتار کئے گئے، جرائم پیشہ و مشتبہ افراد کے قبضہ سے بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کے دوران 02 مجرم کیفرکردار کو پہنچے، 03 زخمی حالت میں گرفتار کئے گئے، دہشت گردوں، جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے پنجاب پولیس کی فرضی مشقیں بھی جاری ہیں۔

آئی جی پنجاب نے بتایا کہ فرضی مشقوں میں پنجاب پولیس، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، ایلیٹ فورس، ریسکیو 1122، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے