اپ ڈیٹس
  • 247.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.88 قیمت فروخت : 38.95
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.85 قیمت فروخت : 281.35
  • یورو قیمت خرید: 317.62 قیمت فروخت : 318.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.74 قیمت فروخت : 374.40
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 180.22 قیمت فروخت : 180.54
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.24 قیمت فروخت : 203.61
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.93 قیمت فروخت : 1.94
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.87 قیمت فروخت : 75.00
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.99 قیمت فروخت : 77.13
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.88 قیمت فروخت : 918.51
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 339200 دس گرام : 290800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 310931 دس گرام : 266565
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3402 دس گرام : 2920
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ارشد چائے والا کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ منسوخی پر نادرا سے جواب طلب

09 Apr 2025
09 Apr 2025

(محمد اشفاق) لاہور ہائیکورٹ نے ارشد خان چائے والا کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی منسوخی سے متعلق تحریری حکم جاری کر دیا ہے۔

لاہور ہائیکور ٹ کے جسٹس جواد حسن  نے نادرا سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 17 اپریل کو جواب طلب کر لیا ہے، عدالت نے ارشد خان چائے والا کی درخواست پر سماعت کی، عدالتی تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ ارشد خان  نے نادرا سمیت دیگر فریقین کی جانب سے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی منسوخی کو چیلنج کیا ہے، وکیل درخواست گزار کے مطابق، ایک ٹی وی چینل کی افوا کے باعث ارشد خان کے مستقبل کو داؤ پر لگا دیا گیا ہے۔

سرکاری وکیل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراضات اٹھائے اور کہا کہ  ارشد خان  نے پاکستانی شہری ہونے کی کوئی دستاویز پیش نہیں کیں، ارشد خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنا درست عمل ہے۔

درخواست گزار کے وکیل کے مطابق ارشد خان پاکستانی شہری ہے، ارشد خان کے خاندان کی پاکستانی شہریت کی ایک پوری تاریخ ہے، ارشد خان سے 1978 سے پہلے کا ریزیڈنسی پروف مانگنا بدنیتی پر مبنی ہے، وکیل کے مطابق پاکستانی سٹیزن شپ ایکٹ 1951 کے مطابق پاسپورٹ ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ عدالت فریقین کو 17 اپریل کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرتی ہے، سرکاری وکیل اس بات کو یقینی بنائیں کہ متعلقہ ادارے رپورٹس جمع کروائیں، عدالت نے نادرا سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے مزید سماعت 17 اپریل تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles