
(لاہور نیوز) سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیرِ صدارت ماڈل ٹاؤن اور کینٹ ڈویژنز کی کارکردگی و اہداف کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
سی سی پی او لاہور نے شہر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا۔اجلاس کو غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے انخلاء پر پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔
سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے بیساکھی میلے پردنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں اور کرکٹ میچز کی سکیورٹی کے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ افسران سکیورٹی پلان پر من وعن عملدرآمد یقینی بنائیں۔
بلال صدیق کمیانہ نے مزید کہا کہ موٹر سائیکل چوری اور سنیچنگ کی روک تھام کیلئے کرائم پاکٹس میں پٹرولنگ بڑھائی جائے، خواتین اور بچوں سے متعلقہ جرائم کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے، لاہور پولیس بچوں، خواتین اور معاشرے کے کمزور طبقات کے تحفظ کیلئے سرگرم ہے۔