اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.06 قیمت فروخت : 40.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.69 قیمت فروخت : 327.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.24 قیمت فروخت : 186.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.76 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.59 قیمت فروخت : 915.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 440800 دس گرام : 378000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 404064 دس گرام : 346497
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6126 دس گرام : 5258
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیاں، پرویز الہیٰ سمیت ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

09 Apr 2025
09 Apr 2025

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی میں مبینہ جعلی بھرتیوں کے معاملے پر پرویز الہیٰ اور شریک ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔

لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ جعلی بھرتیوں کے کیس کی سماعت کی، اینٹی کرپشن عدالت کے ڈیوٹی جج  نے کیس پر سماعت کی۔

دوران سماعت سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کر دی گئی، درخواستگزار  نے عدالت کو بتایا کہ پرویز الہیٰ کی کمر میں تکلیف ہے جس کے باعث عدالت پیش نہیں ہو سکتے، عدالت پرویز الہیٰ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے، مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔

عدالت نے کیس کی سماعت 29 اپریل تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ عدالت نے پرویز الہیٰ کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کر رکھے ہیں۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے