اپ ڈیٹس
  • 247.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.88 قیمت فروخت : 38.95
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.85 قیمت فروخت : 281.35
  • یورو قیمت خرید: 317.62 قیمت فروخت : 318.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.74 قیمت فروخت : 374.40
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 180.22 قیمت فروخت : 180.54
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.24 قیمت فروخت : 203.61
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.93 قیمت فروخت : 1.94
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.87 قیمت فروخت : 75.00
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.99 قیمت فروخت : 77.13
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.88 قیمت فروخت : 918.51
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 339200 دس گرام : 290800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 310931 دس گرام : 266565
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3402 دس گرام : 2920
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اڈیالہ جیل کے باہر سے حراست میں لی گئیں عمران خان کی تینوں بہنیں گھر روانہ

08 Apr 2025
08 Apr 2025

(لاہور نیوز) اڈیالہ جیل کے باہر سے حراست میں لی گئیں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی تینوں بہنیں گھر روانہ ہو گئیں۔

عمران خان کی بہنوں علیمہ خان، نورین اور عظمیٰ خان کو اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا گیا تھا، راولپنڈی پولیس  نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آنے والی تینوں بہنوں کو حراست میں لے کر مقامی شادی ہال منتقل کیا اور گھر جانے کی ہدایت کی۔

بانی کی بہنوں   نے گھر جانے سے انکار کیا، اڈیالہ جانے پر اصرار اور بھائی سے ملاقات کرانے پر زور دیا، اڈیالہ جیل سے ہٹائے جانے والوں میں بانی پی ٹی آئی کے ایک کزن اور اتحادی رہنما حامد رضا بھی شامل تھے، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے ساتھ پولیس ٹیم بھی مقامی شادی ہال میں بدستور موجود رہی تاہم بہنوں  نے ہال میں دھرنا دیا۔

بعدازاں بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں اپنے وکلا کے ہمراہ گھر جانے پر رضامند ہو گئیں جس کے بعد پولیس انہیں لیکر شادی ہال سے روانہ ہو گئی، بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں، کزن قاسم نیازی اپنے گھر روانہ ہو گئے اور صاحبزادہ حامد رضا بھی علیمہ خان کی گاڑی میں روانہ ہوئے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے