اپ ڈیٹس
  • 247.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.15 قیمت فروخت : 39.22
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.95 قیمت فروخت : 281.45
  • یورو قیمت خرید: 318.48 قیمت فروخت : 319.05
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.41 قیمت فروخت : 374.08
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.61 قیمت فروخت : 181.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.50 قیمت فروخت : 203.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.95 قیمت فروخت : 1.95
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.90 قیمت فروخت : 75.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.02 قیمت فروخت : 77.16
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 341100 دس گرام : 292400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 312673 دس گرام : 268031
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3374 دس گرام : 2896
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نواز شریف سے کرپٹو کرنسی ایکسچینج ’بائننس‘ کے بانی کی ملاقات

08 Apr 2025
08 Apr 2025

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف سے سب بڑی عالمی کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائننس کے بانی اور سابق سی ای او چانگ پنگ ژاو نے ملاقات کی، اس موقع پر ملک میں ڈیجیٹل اکانومی پر تبادلہ خیال اور اختراعی علوم کے ذریعے ترقی کے ویژن کو اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب بھی ملاقات میں موجود تھے، نواز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے چانگ پنگ ژاو کے پاکستان کرپٹو کونسل کے سٹریٹجک ایڈوائزر کے طور پر تقرر کا خیر مقدم کیا۔

ملاقات میں ڈیجیٹل اثاثہ جات اور فیوچر ٹیکنالوجی میں نوجوانوں کی شراکت کے امور پر بھی گفتگو کی گئی، چانگ پنگ ژاؤ  نے ابھرتی ہوئی بلاک چین ٹیکنالوجی اور گلوبل انٹر پرینیور شپ کے امکانات سے آگاہ کیا۔

صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اختراعی تبدیلیوں کا شراکت دار بننے کے لئے تیار ہے، پاکستان کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق تیز ی سے بدلتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو اپنانا ہو گا، ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو آئی ٹی سکلز سکھا کر عالمی ڈیجیٹل مارکیٹ کے لئے تیار کر رہے ہیں۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے کہا کہ پنجاب مستقبل کی ٹیکنالوجیز کو اپنانے کے لئے بالکل تیار ہے، ہماری پوری توجہ نالج بیسڈ ٹیکنالوجی پر مرکوز ہے، نالج بیسڈ ٹیکنالوجی نئی جنریشن کو اختراعی اور ڈیجیٹل انٹر پرائز کی راہ پرگامزن کرے گی۔

بائننس کے بانی چانگ پنگ ژاو نے شاندار میزبانی پر مسلم لیگ ن قائد محمد نواز شریف کا شکریہ ادا کیا اور ڈیجیٹل علوم میں پاکستانی نوجوانوں کی صلاحتیوں کو سراہا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles