پی ٹی آئی میں اختلافات، بیرسٹر گوہر نے فریقین کو راضی نامہ پر آمادہ کر لیا

(ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات کا معاملہ، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے فریقین کو راضی نامہ کرنے پر آمادہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر علی خان کی وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور، اسد قیصر، عاطف خان اور شہرام ترکئی سے بات چیت ہوئی ہے، علی امین گنڈا پور سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں سےاختلافات ختم کرنے پر رضامند ہو گئے۔
دوسری جانب اسد قیصر، عاطف خان اور شہرام ترکئی بھی اختلافات ختم کرنے پر متفق ہو گئے ہیں، بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم کرنے کیلئے کوشش کی، علی امین گنڈا پور نے معاملات سلجھانے کیلئے رضامندی کا اظہار کیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بڑی پارٹیوں میں اختلافات ہوتے ہیں تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ ٹوٹ پھوٹ ہو گئی، پارٹی رہنما اس بات پر متفق ہیں کہ اختلافات سے مسائل بڑھیں گے تاہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔