اپ ڈیٹس
  • 251.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.07 قیمت فروخت : 39.14
  • یورو قیمت خرید: 317.85 قیمت فروخت : 318.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.09
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.41 قیمت فروخت : 181.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.22 قیمت فروخت : 203.58
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.95 قیمت فروخت : 1.96
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.91 قیمت فروخت : 75.05
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.02 قیمت فروخت : 77.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.19 قیمت فروخت : 917.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 349000 دس گرام : 299300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 319914 دس گرام : 274356
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3402 دس گرام : 2919
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ٹارچر اینڈ کسٹوڈیل ڈیتھ ایکٹ پر عملدرآمد کیس کی سماعت، قراۃ العین افضل عدالتی معاون مقرر

08 Apr 2025
08 Apr 2025

(لاہور نیوز ) لاہور ہائیکورٹ میں ٹارچر اینڈ کسٹوڈیل ڈیتھ ایکٹ پر عملدرآمد کیلئے کیس کی سماعت، جسٹس طارق سلیم شیخ نے قراۃ العین افضل ایڈووکیٹ کو عدالتی معاون مقرر کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ  نے ٹارچر اینڈ کسٹوڈیل ڈیتھ ایکٹ پر عملدرآمد کیلئے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت عدالتی حکم پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ اور ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد باجوہ سمیت عدالتی معاون بیرسٹر حیدر رسول مرزا پیش ہوئے۔

دوران سماعت عدالت کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز  نے بتایا کہ پولیس تفتیش غلط بھی ہوئی ہو تو معزز جج اس کو درست کرنے کا حکم دے سکتا ہے اور اس حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی موجود ہے۔

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے بتایا کہ ٹارچر اینڈ کسٹوڈیل ڈیتھ ایکٹ کے تحت ایسے شہری جن پر پولیس کی زیر حراست تشدد ہو یا وہ جعلی پولیس مقابلے میں مارے جائیں تو ایسے پولیس افسران کیخلاف مقدمہ درج کرنے اور انویسٹی گیشن کرنے کا اختیار ایف آئی اے کے پاس ہے، پولیس اس معاملہ پر مقدمہ درج نہیں کر سکتی۔

عدالتی معاون بیرسٹر حیدر رسول مرزا  نے اپنے دلائل عدالت میں جمع کرا دیئے، جس کے بعد جسٹس طارق سلیم شیخ  نے قراۃ العین افضل ایڈووکیٹ کو عدالتی معاون مقرر کرتے ہوئے کارروائی 16 اپریل تک ملتوی کر دی۔

قانون ایک، ججوں کے فیصلے الگ الگ

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ  نے ٹارچر اینڈ کسٹوڈیل ڈیتھ ایکٹ پر عملدرآمد کرنے کا حکم دیتے ہوئے قرار دیا تھا کہ قانون کے مطابق شہریوں پر تشدد کے الزام میں پولیس اہلکاروں اور افسران کیخلاف کارروائی کا اختیار ایف آئی اے کو دیدیا گیا، قانون پر مکمل عمل درآمد نہ ہونے سے مقدمات پولیس خود ہی درج کر رہی ہے جن کو بعد میں ایف آئی اے کو ٹرانسفر کیا جا سکتا ہے۔

ٹارچر اینڈ کسٹوڈیل ڈیتھ ایکٹ سے متعلق جسٹس طارق سلیم شیخ  نے ایک فیصلہ دیا کہ قانون بننے کے بعد پولیس کے پاس درج مقدمات خارج ہوں گے اور ایف آئی اے خود مقدمہ درج کر کے تفیش کرے گی، اس حوالے سے ایک ہی ایشو پر لاہور ہائیکورٹ کے دو معزز ججز کے الگ الگ پوائنٹ سامنے آگئے۔

اس دوران جسٹس طارق سلیم شیخ کی عدالت میں پولیس کانسٹیبل کی درخواست ضمانت کا معاملہ آیا جس میں شہری پر تشدد کے الزام میں پولیس کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا جس پر عدالت نے اب معاونین سے رائے مانگی ہے جس کے بعد عدالت فیصلہ سنائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles