
08 Apr 2025
(ویب ڈیسک) ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کی پاک افغان سرحد چمن کے راستے افغان باشندوں کی وطن واپسی کا عمل جاری ہے۔
ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی نے کہا کہ حکومت بلوچستان اور چمن انتظامیہ نے شہر میں دو ہولڈنگ کیمپ قائم کئے ہیں، رجسٹریشن کے عمل کے بعد افغان باشندوں کو واپس اپنے ملک بھیجا جائے گا۔
حبیب احمد بنگلزئی نے کہا کہ یکم اپریل سے اب تک ملک کے مختلف علاقوں سے 2171 افغان باشندے چمن کے راستے واپس افغانستان بھیجے گئے۔
ڈپٹی کمشنر چمن نے بتایا کہ ہولڈنگ کیمپس میں تمام سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں، افغان مہاجرین ہمارے بھائی ہیں، ان کی باعزت واپسی کیلئے ہم تمام ممکنہ اقدامات یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔