
08 Apr 2025
(لاہور نیوز) کوٹ لکھپت اور چوہنگ سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
ایدھی ترجمان کے مطابق کوٹ لکھپت میں 22 سالہ نوجوان فٹ پاتھ کے کنارے مردہ حالت میں ملا۔
چوہنگ میں ٹھوکر بائی پاس کے قریب 60 سالہ بزرگ شہری بے ہوشی کی حالت میں ملا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔
ایدھی ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے۔مزید تحقیقات جاری ہیں۔