اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.10 قیمت فروخت : 39.17
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.25 قیمت فروخت : 281.75
  • یورو قیمت خرید: 319.01 قیمت فروخت : 319.57
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.42 قیمت فروخت : 376.09
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 182.42 قیمت فروخت : 182.75
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.92 قیمت فروخت : 204.28
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.97 قیمت فروخت : 1.97
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.00 قیمت فروخت : 75.14
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.10 قیمت فروخت : 77.24
  • کویتی دینار قیمت خرید: 918.07 قیمت فروخت : 919.70
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 357800 دس گرام : 306800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 327981 دس گرام : 281231
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3482 دس گرام : 2989
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کسٹمز آفیسرز اور خواتین مسافروں کی ہاتھا پائی کیس: عدالت نے مقدمہ خارج کر دیا

07 Apr 2025
07 Apr 2025

(لاہور نیوز) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والی 3 مسافر خواتین پر کسٹمز ڈیوٹی کے تنازع پر کسٹمز کی خواتین اہلکاروں نے تشدد کیا اور مقدمہ درج کرا کے مسافر خواتین کو گرفتار بھی کرا دیا۔

راس الخیمہ سے نجی ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے لاہور آنے والی تین مسافر خواتین نور فاطمہ، ثمن اور علیشہ کو کسٹمز کی خواتین اہلکاروں  نے سامان کی چیکنگ کے دوران کسٹمز ڈیوٹی کے تنازع پر تشدد کا نشانہ بنایا، اس دوران سپرٹنڈنٹ کسٹم سمیت دیگر مرد اہلکار بھی موقع پر موجود تھے۔

ایک مسافر خاتون کو بال پکڑ کر بھی گھسیٹا گیا، کسٹمز حکام  نے مسافر خواتین پر تشدد کے بعد الٹا ان پر مقدمہ درج کرا کے انہیں گرفتار کرا دیا، ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا کہ خواتین کے سامان سے 24 سکیورٹی کیمرے اور انڈین ملبوسات برآمد ہوئے جنہیں تحویل میں لینے پر تینوں خواتین طیش میں آگئیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کسٹمز حکام  نے خود ہی طے کر لیا کہ کپڑے بھارتی ساخت کے ہیں اور پھر خواتین کو دھکے دینے شروع کر دیئے، ایک خاتون کو زیادہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

تینوں گرفتار خواتین کو پولیس نے لاہور کی مقامی عدالت میں پیش کیا، عدالت نے مقدمہ خارج کر کے خواتین کو بری کر دیا، واقعے سے متعلق مؤقف کے لیے کسٹمز حکام سے کئی بار رابطے کی کوشش کے باوجود کسٹمز حکام  نے جواب نہیں دیا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے