اپ ڈیٹس
  • 359.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.75 قیمت فروخت : 39.82
  • یورو قیمت خرید: 328.95 قیمت فروخت : 329.53
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.44 قیمت فروخت : 375.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.25 قیمت فروخت : 186.58
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.57 قیمت فروخت : 203.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.67 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.29 قیمت فروخت : 76.43
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.92 قیمت فروخت : 915.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451400 دس گرام : 387000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413780 دس گرام : 354747
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6501 دس گرام : 5580
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

نظر بندی قانون: جسٹس خالد اسحاق کی کیس سننے سے معذرت، پانچ رکنی بینچ تحلیل

07 Apr 2025
07 Apr 2025

(لاہور نیوز) نظر بندی قانون کے سیکشن تین کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے لئے لاہور ہائیکورٹ کا پانچ رکنی بینچ تحلیل ہو گیا۔

چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ  نے نظر بندی قانون کیس کی سماعت کی، پانچ رکنی بینچ کے ممبر جسٹس خالد اسحاق  نے کیس سننے سے معذرت کر لی جس کے باعث ہائیکورٹ کا بینچ تحلیل ہو گیا۔

جسٹس فاروق حیدر  نے ریمارکس دیئے کہ اس کیس میں معزز جج صاحب 27 اے کے نوٹس کے تحت رپورٹ فائل کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے 24 مارچ کو نظر بندی قانون معطل ہونے سے متعلق پنجاب حکومت کی کیس کی جلد سماعت کے لئے درخواست منظور کی تھی۔

عدالت نے 27 مارچ کو مرکزی کیس سماعت کے لئے مقرر کرنے کا حکم دیا تھا۔

وکیل پنجاب حکومت نے موقف اپنایا تھا کہ عدالت نے زینب عمیر اور دیگر کی درخواست پر نظر بندی قانون کا سیکشن معطل کر رکھا ہے، استدعا ہے کیس کو جلد سماعت کے لئے مقرر کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے