
06 Apr 2025
(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے لاہور میں بارش برسنے کی پیشگوئی کر دی۔
شہر لاہور میں گرمی کی شدت میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کم سے کم درجہ حرارت 21 جبکہ زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر لاہور میں آئندہ ہفتے بارش برسنے کے امکانات ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 36 جبکہ ہوا کی رفتار 5 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔