اپ ڈیٹس
  • 220.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 331900 دس گرام : 284600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 304239 دس گرام : 260881
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3241 دس گرام : 2782
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

رکشہ ڈرائیورز، موٹرسائیکل سواروں کو ڈرائیونگ لائسنس بنوانے میں سہولت

06 Apr 2025
06 Apr 2025

(لاہور نیوز) لاہور سمیت پنجاب بھر میں کمرشل اور نان کمرشل ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں کمرشل کیٹگری میں رکشہ اور نان کمرشل میں کار اور موٹر سائیکل کے ڈرائیونگ ٹیسٹ ہوں گئے،صوبہ بھر میں ہر اتوار صرف رکشہ ڈرائیورز کے لیے کمرشل ٹیسٹ کا خصوصی انعقاد ہوتا ہے ۔

پنجاب کے تمام اضلاع میں رکشہ ڈرائیورز کیلئے خصوصی کاؤنٹرز بنائے گئے ہیں، رکشہ کے خصوصی ڈرائیونگ ٹیسٹ کے انعقاد سے 23 ہزار سے زائد شہری مستفید ہو چکے ہیں، شہری لرننگ لائسنس کے 42 دن پورے ہونے پر اپنا رکشے کا ریگولر لائسنس بنوا سکتے ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کے احکامات پر موٹر سائیکل کے لرننگ لائسنس پر 42 دن کا ریلیف بھی جاری ہے، شہری ایک ہی دن میں لرننگ اور ریگولر لائسنس کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔

صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے خصوصی مہم بھی جاری ہے، شہری اس خصوصی مہم سے فائدہ اٹھائیں اور فوری ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں۔

ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے خدمت مراکز لائسنسنگ سنٹر آن لائن لائسنسنگ پورٹل سے فائدہ اٹھائیں، شہری ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر کے بااعتماد طریقے سے ڈرائیونگ کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles