
06 Apr 2025
(لاہور نیوز) سمن آباد ملتان روڈ پر ٹریفک حادثہ کے نتیجےمیں 60 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا۔
پولیس حکام کے مطابق حادثہ سمن آباد اورنج ٹرین سٹیشن کے قریب پیش آیا،حادثہ تیز رفتار گاڑی کی راہگیر کو ٹکر کے باعث رونما ہوا۔
حادثہ کے نتیجہ میں راہگیر موقع پر جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت اعجاز کے نام سے ہوئی ہے۔