
06 Apr 2025
(لاہور نیوز) فیروز والہ فیض پور انٹرچینج کے قریب تیز رفتار کار کی ٹرالی کو ٹکر کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت 26 سالہ سلیم اور 28 سالہ اسماعیل کے ناموں سے ہوئی ہے،دونوں جاں بحق افراد ٹیوٹا میں سوار تھے ، جاں بحق افراد کی ڈیڈ باڈیز لواحقین کے حوالے کر دی گئیں۔