
05 Apr 2025
(لاہور نیوز) پولیس نے لاہور میں مختلف کمپنیوں سے فراڈ کرنے والے3 گینگز گرفتار کر کے تقریبا 24کروڑ روپے نقد برآمد کر لیے۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے بتایا کہ پولیس نے لاہور میں مختلف کمپنیوں سے فراڈ کرنے والے3 گینگز کو گرفتار کیا ہے اور ملزمان سے تقریبا 24کروڑ روپے نقد برآمد کیے گئے ہیں۔ ملزمان سے 18 لاکھ مالیت کا کپڑا بھی برآمد ہوا ہے ،مزید برآمدگی بھی متوقع ہے۔
گرفتار ملزمان میں سرغنہ شاہد اکرم،عامر علی، نذیر احمد،خالد محمود، خضرحیات،عمران شاہ اور طلعت بٹ شامل ہیں۔
گرفتار ملزمان معروف کمپنیوں میں ملازمت اختیار کرتے اور فراڈ کرکے فرار ہو جاتے تھے۔