اپ ڈیٹس
  • 220.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 331900 دس گرام : 284600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 304239 دس گرام : 260881
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3241 دس گرام : 2782
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

غیرقانونی مقیم غیرملکی شہریوں کے انخلاء کا عمل بلا تعطل جاری ہے: آئی جی پنجاب

05 Apr 2025
05 Apr 2025

(لاہور نیوز) آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیرصدارت اہم اجلاس، لاہور سمیت صوبہ بھر سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد کے انخلاء کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ پنجاب میں غیر قانونی مقیم غیر ملکی شہریوں کے انخلاء کا عمل بلا تعطل جاری ہے، غیر قانونی مقیم غیر ملکی شہریوں کے انخلاء کی حکومتی مہم کے دوران 1 ہزار سے زائد افراد کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایا گیا، 2353 غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد پہلے سے ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں، 203 افراد کو متعلقہ اداروں کی مدد سے ملک سے ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے، اس حوالے سے اداروں کے ساتھ کوآرڈینیشن جاری ہے۔

 آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو مخصوص پوائنٹس سے پنجاب کی حدود سے باہر منتقل کیا جا رہا ہے، غیر قانونی مقیم شہریوں کو منتقلی عمل کے دوران ہولڈنگ پوائنٹس پر رکھا جا رہا ہے، منتقلی کے لئے ٹرانسپورٹ، لاجسٹکس، کھانے پینے سمیت دیگر انتظامات متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔

 آئی جی پنجاب نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکی شہریوں کے پنجاب سے انخلاء کے دوران سکیورٹی ہائی الرٹ رکھی جائے۔ آئی جی پنجاب نے تمام آر پی اوز، ڈی پی اوز کو غیر قانونی غیر ملکی تارکین کے انخلاء کا عمل مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی احکامات کے تحت تمام غیرقانونی مقیم غیر ملکی تارکین وطن کو جلد از جلد واپس بھجوایا جائے۔

آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، سکیورٹی اداروں اور انٹیلی جنس بیسڈ انفارمیشن کے ذریعے غیر ملکی شہریوں کے انخلاء کا عمل بلا تعطل جاری رکھیں،غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد کی میپنگ، سکیننگ اور سکریننگ کے مطابق چیکنگ کی جائے، انخلا کے عمل کے دوران انسانی حقوق کی پاسداری ہرصورت یقینی بنائی جائے، تمام ریجنل اور ڈسٹرکٹ پولیس افسران انخلاء کے عمل کے دوران ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مربوط کوآرڈینیشن رکھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے