
05 Apr 2025
(لاہور نیوز) 30 سالہ خاتون ناصرہ کو گھریلو ناچاقی پر قتل کرنے والے ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔
ایس پی کینٹ کی ہدایت پر غازی آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم شوہر نوید اور سیف اللہ کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا، پولیس اور فرانزک ٹیم نے موقع سے شواہد بھی جمع کر لئے جبکہ لاش تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دی گئی۔
ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے بتایا کہ مقتولہ کے بھائی عبدالحمید کی مدعیت میں نامزد ملزم نوید، سیف اللہ اور ریحانہ کے خلاف فوری مقدمہ درج کیا گیا، ملزمہ کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں، جلد پولیس کی گرفت میں ہوگی۔