اپ ڈیٹس
  • 220.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 331900 دس گرام : 284600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 304239 دس گرام : 260881
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3241 دس گرام : 2782
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عمران خان کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

05 Apr 2025
05 Apr 2025

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔

لاہور ہائیکورٹ کا 2 رکنی بنچ 10 اپریل کو سماعت کرے گا، بنچ میں جسٹس سید شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ شامل ہیں۔

عدالت نے سپیشل پراسیکیوٹرز کو دلائل دینے کیلئے طلب کررکھا ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے نو مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں، عمران خان نے اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سے ضمانتیں دائر کیں، جناح ہاؤس، عسکری ٹاور، تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ سمیت آٹھ مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ لاہور ہائیکورٹ نے ’ایکس‘ کی بندش کے خلاف دائر درخواستیں بھی سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 8 اپریل کو سماعت کرے گا، بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ ہوں گے،عدالت نے چیئرمین پی ٹی اے سے تفصیلی جواب طلب کر رکھا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles