اپ ڈیٹس
  • 226.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.52 قیمت فروخت : 38.58
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 318.68 قیمت فروخت : 319.25
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.68 قیمت فروخت : 371.34
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 178.15 قیمت فروخت : 178.46
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.94 قیمت فروخت : 202.30
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.85
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.47 قیمت فروخت : 916.10
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 349300 دس گرام : 299500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 320189 دس گرام : 274540
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3457 دس گرام : 2967
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور: شادی کے روز لڑکی کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

04 Apr 2025
04 Apr 2025

(لاہور نیوز) سندر کے علاقے میں شادی کے روز نوجوان لڑکی عائشہ حبیبہ کو قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

انچارج انویسٹی گیشن تھانہ سندر انسپکٹر پاشا عمران  نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم اکرام مقتولہ کا بہنوئی ہے، جس  نے مقتولہ کو رشتے کے تنازعہ کی وجہ سے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔

ملزم اس واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا تاہم جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا گیا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سے پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا۔ 

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کا کہنا تھا کہ شواہد کی روشنی میں مضبوط چالان مرتب کر کے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی تاہم قانون شکن عناصر سے آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹا جائے گا۔

یاد رہے کہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے قتل کی اس بڑی واردات کا نوٹس لیا تھا جس پر ایس پی انویسٹی گیشن صدر کی سربراہی میں ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles